رستم سدھوم لویہ جرگہ کے صدر سہیل
باچہ،ایازخان،سجاد سید باچہ،امیر اعجاز خان،احمدعلی خان اور دیگر نے رستم پریس کلب
میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں، کمرتوڑ مہنگائی عریب عوام کیساتھ ظلم کے مترداف ہے،بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں سے عوام میں مایوسی
پھیل چکی ہے عوام کو ہیجانی کفیت سے چھٹکارے کےلیے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کو ختم
کیاجائے، ملک کی اشرافیہ کی مراعات کو ختم کرکے عریب عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے ملک
میں سیاسی معاشی عدم استحکام لانے والوں کو سزادی جائے، مہنگائی میں بےتحاشا اضافے
سے ملک میں تعلیم زراعت اور صحت کا نظام تباہ ہوچکا ہے جن ملکوں میں انسانی سہولیات
فراہمی معطل ہوجائے وہ ملکے اپنی وجود برقرار نہیں رہ سکتی، لاکھوں روپے تنخواہ لینے
والوں کی مفت بجلی اور دیگر سہولیات کو ختم کیا جائے، پندرہ ہزار تنحواہ لینے والا
تیس ہزار کا بل کیسے ادا کرئے گا بجلی بلوں میں جی ایس ٹی کی شکل میں عوام پر ظلم ڈھایا
جارہاہے اعداد وشمار کے مطابق سالانہ 450 ارب کی بجلی چوری اور لائن لاسز کا بوجھ عریب عوام پر ڈالا جاتاہے ائی ایم ایف کیساتھ معائدوں
کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا ہے موجودہ مہنگائی اور بجلی بلوں میں
اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ
کیا کہ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کی وصولی کافیصلہ فورا واپس لیا جائے تاکہ عریب عوام سکھ کا سانس لیے سکے
ورنہ پھر رستم #مین چوک میں بھرپور اختجاج کرئینگے.
#ayounayounmardan #rustam#
0 تبصرے