تحصیل رستم
سے ۔۔۔۔ راوید خان ولد میرنواب سکنہ بخشالی اپنی فریاد لیکر رستم پریس کلب پہنچا،رستم
پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور بھائیوں کے درمیان جائیداد کی
تقسیم باہمی رضا مندی کیساتھ ہوئی تھی اور اس وقت باقاعدہ سٹامپ پیپر بھی درج ہوا تھا
مگر اب میرے دونوں بھائی فارس خان اور جاویدخان ان وعدوں سے انحراف کررہے ہیں اور مجھے
بے جا تنگ کررہے ہیں باہمی تقسیم کے دوران میرے گھر کا راستہ پانچ فٹ پر مشتمل تھا
مگر اب میرے بھائیوں نے زورزبردستی کے زریعے میرے گھر کے راستے میں تین فٹ جگہ پر قبضہ
کرکے سیڑھیاں بنائی ہے جس کی وجہ سے مجھے اور میرے اہل و عیال کو گھر انے جانے میں
شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے اسکے علاوہ اب دونوں بھائی میرے حصے کی زمین کے بیچ و
بیچ پانی کے لیے نالی بھی بنارہے ہیں جو میرے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی کے مترداف ہے میں نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ چورہ میں باقاعدہ
رپورٹ بھی درج کرائی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او مردان اور ایس ایچ او تھانہ
چورہ اس معاملے کی صاف وشفاف انکوائری کریں اور مجھے انصاف فراہم کیاجائے۔

0 تبصرے