اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم راشد علی نے رستم پریس کلب میں میٹ دی پریس کے ذریعے عوام الناس کو ڈینگی بیماری کے بڑھتے ہوئے کیسز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع مردان کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کے 162 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تدارک کے لئے ڈپنی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت مردان کے اہلکاروں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں ڈینگی کے حوالے سے مصروف ہونگے جس کی تمام تر نگرانی ڈی سی مردان خود کریں گے اور باقاعدہ رپورٹ اسکے آفس کو بھیج دیا جائے گا،
اے سی رستم راشد علی نے عوام الناس کو پیغام دیا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے اختیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہے، عوام مچھر دانی کا استعمال کرے، پانی کو کھلا بالکل نہیں چھوڑیں،
جہاں سے کیسز سامنے آ جائیں تو پوری نزدیک مرکز صحت پر اطلاع دیا کریں وہاں سے علاج معالجہ ہو سکے گا جہاں پر سپرے کی ضرورت ہو تحصیل رستم ٹی ایم اے کو باقاعدہ ہدایات جاری کی ہے وہاں پر فوری طور سپرے کیا جائے گا
انہوں ویلج کونسل چیئرمینز، بلدیاتی نمائندوں، اور عوام سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں ڈینگی اور اختیاطی تدابیر کے حوالے عوام کو آگاہ کریں تاکہ وقت پر ڈینگی بیماری کی روک تھام ممکن ہو سکے

0 تبصرے