تحصیل رستم سے ۔۔ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ہیومن رائٹ کے صوبائی چیئرمین اورنگزیب کشمیری نے کہا ہے کہ نگران حکومت ملازمین کا پنشن ختم کر رہے ہیں، جو ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے، نگران حکومت کا کام شفاف الیکشن کا انعقاد کرنا ہے لیکن نگران حکومت اس کے بجائے اداروں کی نجکاری شروع کردی، نجکاری سے مختلف محکموں کی 60 ہزار سرکاری ملازمین بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے، نگران حکومت کو ملازمین کی بربادی کا حق کس نے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر نوید خان اور سہیل خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپکا واحد تنظیم ہے جو سرکاری ملازمین کے حق کیلئے آواز اٹھا رہے ہے، 27 دسمبر کو اس سلسلے میں پشاور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کریں گے جن میں نگران حکومت کو پیغام دیں گے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور اساتذہ کرام کی مراعات واپس کریں، تمام مطالبات نہ ماننے تک ہمارے احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔۔

0 تعليقات