Ticker

recent/post/

Header Ads Widget

سدھوم لویا جرگہ کے زیر اہتمام فسلطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی

رستم سدھوم لویا جرگہ کے زیر اہتمام فسلطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی اور رستم مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے رستم پریس کلب سے رستم چوک تک ریلی بھی نکالی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر فسلطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مختلف نعرے درج تھے، مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علی انور خان، ہمت علی خان، سید وارث، زیب عالم، نواب علی، امیر اعجاز خان، اسرار خان،نشتر علی، اقبال حسین ،طارق خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم شہریوں کی قتل عام فی الفور بند کیا جائے، نہتے فسلطینی بچوں اور خواتین کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کرتے، اقوام متحدہ اس سلسلے اقدامات اٹھا کر فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کو روکے اور تمام مسلمان ممالک مظلوم فلسطینیوں کو خوراک، ادویات، خیمے اور دیگر ضروری سامان فراہم کریں، احتجاج کے دوران مقررین نے اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں پر اپنے مظالم بند نہیں کرتے  

  تبتک ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

إرسال تعليق

0 تعليقات