Ticker

recent/post/

Header Ads Widget

عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آئے گی تو تحصیل رستم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے.سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی

 رستم .....عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر تحصیل رستم میں سوئی گیس، یونیورسٹی کیمپس اور انڈسٹریل سٹیٹ قائم کریں گے، تحریک انصاف حکومت نے دس سالہ دور اقتدار میں مردان کے میگا منصوبوں پر کام بند رکھا گیا، عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر زیر التوا منصوبوں کو مکمل کریں گے، عوام 8 فروری کو اپنا ووٹ عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں استعمال کرکے بنی گالہ سے اپنا حق واپس منتقل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدھوم چلڈرن اکیڈمی رستم میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر حلقہ این اے 21 کے نامزد امیدوار احمد علی خان، پی کے 55 کے نامزد امیدوار سید محمد سہیل باچا، ضلعی صدر عمران ماندوری، تحصیل رستم صدر جہانگیر عالم خان، آیاز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے گزشتہ 10 برس میں صوبہ خیبرپختوانخوا کا بیڑا غرق کردیا، صوبہ کو ریکارڈ مقروض کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی اور تعمیراتی کام کئے ہیں، کارکنان باچا خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں اور 8 فروری کو ووٹرز گھروں سے نکالیں اور اپنا ووٹ عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں استعمال کریں جب عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آئے گی تو تحصیل رستم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور زیر التوا منصوبوں کو بھی مکمل کریں گے۔




إرسال تعليق

0 تعليقات