Ticker

recent/post/

Header Ads Widget

ڈپٹی کمشنرمردان کیپٹن (ر) عبدالرحمان نے صدر ظاہر شاہ کے دعوت پر دورہ کرکے مردان کے تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنرمردان کیپٹن (ر) عبدالرحمان نے صدر ظاہر شاہ کے دعوت پر دورہ کرکے مردان کے تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنرمردان کیپٹن (ر) عبدالرحمان نے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان، ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر


انڈسٹریزمردان،ڈی ایس پی سٹی مردان، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی مردان نے مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ کے دعوت پر دورہ کرکے مردان کے تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مردان چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہ ریاض، نائب صدر جان محمد، ممبرزایگزیکٹیو کمیٹی، مردان وومن چیمبر کی صدر عقیلہ سنبل نائب صدر فریال منیر مردان، بخشالی، اور کاٹلنگ کے مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز،تاجروں کے علاوہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ مردان چیمبرکے صدر ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا مہمانوں کو خوش آمدیدکرتے ہوئے مردان چیمبرکے اغراض اورمقاصد پرروشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ مردان چیمبر نے کئی یورپی، ایشیائی اور سنٹرل ایشن ممالک کے دورے کرکے مردان کے کاروبار کو بالخصوص اور اس صوبے کے بالعموم متعارف کرنے کے لئے ان ممالک کیساتھ تجارتی روابط  کو مستحکم کرنے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے ہیں۔

صدر ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مردان چیمبر اور تاجروں نے ہمیشہ مردان کے ایڈمنسٹریشن کیساتھ اپنے روابط کو مضبوط رکھ کر صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔صدر ظاہر شاہ نے شرکاء سے مخاطب کرکے کہاکہ اس سیشن کا مقصد مردان کے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا اور اس کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدات کرناہے۔شرکاء نے مہمانوں کو اپنے علاقوں اور بازاروں میں درپیش مسائل بیان کئے ۔ 

ڈپٹی کمشنر مردان نے چیمبرکے صدر ظاہر شاہ اور تمام شرکاء کا چیمبر آمد پر پرتپاک استقبال پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آمد اور مردان کے بزنس کمیونٹی کے درمیان بیٹھ کر اُ ن کے مسائل سننا میرے لئے اعزاز ہے اور جن جن مسائل کی نشاہدہی کی گئی ہے اُسکو حل کرنے کے پوری کوشش کی جائیگی۔اُ س نے مزید کہا کہ مردان چیمبر کا شمار ملک کے دوسرے ترقیاتی یافتہ چیمبر وں میں ہوتا ہے اور یہاں کے بزنس کمیونٹی میں سمجھ بوجھ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک ملک اور علاقے کا نظام اقتصادی چین پر چلتا ہے جس سے علاقے ترقی کا پتہ چلتا ہے۔

کاروبار کو فروغ اور نئے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ہماری اولین ہے اور یہ تب ممکن ہوگا جب ایڈمیسٹریشن اور بزنس کمیونٹی کے درمیان روابط مضبوط ہوں اور آپ لوگوں کی نشاندہی پر ہم اس خطے سے ہر طرح کے جرائم اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔جس پر مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے ڈپٹی کمشنر مردان کو ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پروگرام کے آخر میں آنے والے مہمان کو مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ 

#mardanاور وومن چیمبرکی صدر عقیلہ سنبل نے شیلڈپیش کرتے ہوئے چیمبر آمد پر شکریہ ادا کیا۔


via Blogger https://ift.tt/Mw9aAHm
January 30, 2023 at 04:50AM

إرسال تعليق

0 تعليقات