تحصیل رستم سے ۔۔۔۔ سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم نے تحصیل رستم صدر محمد اسلام، سینئر حمداللہ کے ہمراہ رستم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے, کہ سنیٹ فلور پر دلاور خان نے علاقہ رستم ملندری کے بارے میں دہشتگردی کے جو الفاظ استعمال کیا ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہے یہ نہ صرف ملندرے کے عوام بلکہ پورے تحصیل رستم کی بے عزتی موصوف نے ایوان بالا کی فلور پر کیا ہے، پوری دنیا کی نظریں ایوان بالا پر ہوتی ہے اسی فلور علاقہ رستم ملندری کے ساخت کو نقصان پہنچایا گیا ہے.
اس معاملے میں ہر فلور پر آواز بلند کریں گے، پی کے 55 اور ملندری کے عوام تعلیم یافتہ، امن پسند اور انتہائی مہمان نواز ہے موصوف نے جس فلور پر علاقہ کی ساخت کو نقصان پہنچایا ہے اسی ایوان بالا کے فلور رستم ملندری کے عوام سے معافی مانگ لے اور سنیٹ چیئرمین سے تحریک انصاف رستم اپیل کرتا ہے کہ سنیٹر دلاور خان کی اس تقریر کو سنیٹ ریکارڈ سے حذف کریں، انہوں مزید کہا کہ ایس ایچ او کی طرف سے الیکشن ایس او پیز بھیجا گیا ہے کہ وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹر لگانے پر پابندی کا کہا گیا ہم اس پر بھرپور عمل کریں گے لیکن دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے سرکاری کھمبوں اور سٹریٹ لائٹ پر بینرز وغیرہ لگائیں ہیں جو اس ایس او پیز کی سرعام خلاف ورزی ہے رستم ۔۔پولیس اس کو بھی فوری ختم کریں تاکہ قانون سب پر ایک جیسا لاگو ہو سکے

0 تعليقات